لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں بینک لوٹ کر پاکستان آکر یہاں بھی بینک میں جعلسازی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عبدالوہاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں 31 سالہ وقار گھمن جو کہ نیویارک میں ٹرک چلاتا تھا , اور 35 سالہ محسن ضمیر آئی ٹی سپیشلسٹ شامل ہیں۔
دونوں ملزمان نے نیو یارک میں بینک میں ڈکیتی کی تھی, جس کے بعد وہ پاکستان آگئے، امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے دونوں ملزمان کی گرفتاری پر 30 ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا ۔ دونوں ملزمان پاکستان آکر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے , اور لاہور کے ایک بینک میں جعلسازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.