دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کاکہنا ہے , کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ کئی مسافروں کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا گیاہے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کی میڈیا ٹیم نے بی بی سی سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ , تین جولائی کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے; مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے کارگو اور خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کچھ رپورٹس کے مطابق 20 جون کو 26 پاکستانی مسافروں میں ہانگ کانگ کی فلائٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان مسافروں نے پاکستان سے براستہ دبئی ہانگ کانگ کا سفر کیا تھا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کاکہنا ہے, کہ وہ پاکستان کے لیے اپنی کارگو سروسز جاری رکھے گی۔
خیال رہے ایمریٹس نے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد لاہور کراچی اور اسلام آباد کے لیے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.