استنبول (رانا فیصل عزیز) ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کے . مسائل کے حل کیلئے پہلا کمیونٹی سنٹر قائم کردیا گیا۔
ترکی میں اس وقت 60 ہزار پاکستانی مقیم ہیں لیکن ان کیلئے کوئی بھی کمیونٹی سنٹر موجود نہیں تھا, جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کے شہریوں کی نسبت پاکستانیوں کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ; کرنا پڑتا تھا۔
پاکستانیوں کی انہی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے, پاکستانی بزنس مین آگے آئے اور انہوں نے استنبول میں " اوز استنبول کمیونٹی سنٹر" کے نام سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے پہلا کمیونٹی سنٹر قائم کردیا۔
اس کمیونٹی سنٹر کے تحت رواں سال اجتماعی قربانی بھی کی جائے گی , تاکہ دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو ایک دوسرے سے روشناس; کرایا جاسکے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.