قاہرہ (ویب ڈیسک) مصری حکومت نے 25 ڈالر ویزہ فیس مقرر کردی تاہم جی سی سی کے ممالک کے شہریوں سے یہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کی غرض سے مصر کا رخ کرنے والے تمام ممالک کے شہریوں کو مصر میں داخل ہونے کے لیے 25 ڈالر ویزہ فیس ادا کرنی ہوگی تاہم شرم الشیخ فیس سے مستثنیٰ ہے ۔ عرب ادارہ سیاحت کے سربراہ ڈاکٹر بندر ال فھید کا کہنا تھا کہ مصر نے جن ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے , ان کے شہریوں کو ویزہ فیس میں چھوٹ دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا شرم الشیخ شہر جانے والے شہریوں سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کو مصر واپسی تک تمام سہولتیں فراہم کرے گا۔عرب ادارہ سیاحت کے سربراہ کا کہنا تھا , کہ تمام عرب ممالک عرب سیاحوں کو جملہ سہولتیں حتی الامکان فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ عرب ممالک چاہتے ہیں کہ , عرب شہری ایک دوسرے کے یہاں ائیں ; اور بین العرب سیاحت کو فروغ دیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.