Skip to main content

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ ۔۔۔فیاض الحسن چوہان نےاپوزیشن لیڈر سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی پریشان ہو جائے گا...........


لاہور   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ شوکت خانم اور آغا خان لیبارٹری سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ,  آلِ شریف کا بیک گراؤنڈ جھوٹ، فریب اور منافقت پر مبنی ہے، لیگی ترجمان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے,  کہا 9 جون کو شہاز شریف نیب میں پیش ہوئے، 10 جون کو انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا، 11 جون کو شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، لیگی ایم پی اے  کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف قرارداد پیش کی گئی ، لیگی  ترجمانوں نے شہباز شریف کے کورونا مثبت آنے پر گندی سیاست کی اور کورونا     ٹیسٹ مثبت ہونے کا الزام نیب پر لگا دیا، شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ شوکت خانم اور آغاخان لیبارٹری سے کرا کر تصدیق کرلی جائے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا,   شہباز شریف کو پیشی کے دوران کافی، بسکٹ اور نگٹس پیش کیے گئے، صوبے بھر میں 6545  افراد کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا، 33    ہائی رسک     صنعتی یونٹس کیخلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر     کارروائی کی گئی، ٹرانسپورٹ کیخلاف بھی  ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیا گیا۔
یاد رہے کہ , اس سے قبل نجی ٹی وی نے,  بھی دعویٰ کیا تھا کہ نیب نے شہباز شریف کو آغا خان یا پھر شوکت خانم سے دوبارہ ; کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔