Skip to main content

بھارت کے معروف اداکار ” سوشانت سنگھ “ کی لا ش گھر سے برآمد، گزشتہ رات دوستوں کے ساتھ کیا کچھ کرتے رہے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی.........

بھارت کے معروف اداکار ” سوشانت سنگھ “ کی لا ش گھر سے برآمد، گزشتہ رات دوستوں کے ساتھ کیا کچھ کرتے رہے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی


ممبئی   (ڈیلی پاکستان آن لائن )  متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارت کے معروف ترین 34 سالہ اداکار ” سوشانت سنگھ “ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ، اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے ، سوشانت کے کمرے دروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے , تو آگے ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ۔ابتدائی رپور ٹ میں پولیس نے بتایا ہے , کہ سوشانت سنگھ گزشتہ چھ مہینے سے ذہنی تناﺅ میں تھے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ,  اور کوئی خط بھی نہیں ملا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا ذرائع سے کہناہے کہ گزشتہ رات سوشانت سنگھ نے اپنے کچھ قریبی دوستوں کو گھر پر پارٹی کیلئے بلایا تھا,  تاہم ابھی تک ان کے دوستوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔گھر کے ملازموں کا کہناہے , کہ وہ رات کو کافی دیر سے سویا تھا اوروہ بالکل بھی حیران نہیں ہوئے کیونکہ وہ اکثر دیر تک سوتا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ جب وہ دوپہر تک نہیں اٹھے تو ہم نے کمرے کا دروازہ بجایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا . جس پر ہم نے پھر سوشانت ک دوستوں کو ٹیلیفون کیا ۔
ان کا کہناتھا کہ سوشانت کے دوستوں نے آ کر کمرے کا دروازہ توڑا تو آگے سے ان کی لاش چھت سے لٹکتی ہوئی دکھائی دی ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور ان کے جاننے والوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ۔اداکار سوشانت سنگھ نے بالی ووڈ میں ” کائی پو چی “ فلم سے ڈیبیو کیا , تاہم اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ کافی پسند کیے جانے والے اداکار تھے ۔انہوں نے آخری فلم ”چھیچھورے “ کی ہے ۔
سوشانت سنگھ کی موت پر اکشے کمار بہت ہی زیادہ حیران دکھائی دیے, اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” اس خبر نے مجھے;  ہلاکر رکھ دیا ہے ۔“

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...