Skip to main content

کورونا کے باعث پاکستانی معیشت کو3 ہزار ارب روپے کانقصان پہنچا، حفیظ شیخ نے قومی اقتصادی سروے پیش کردیا...........

کورونا کے باعث پاکستانی معیشت کو3 ہزار ارب روپے کانقصان پہنچا، حفیظ شیخ نے قومی اقتصادی سروے پیش کردیا

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن  ) حکومت پاکستان نے قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال2019-20 پیش کردیا ہے,  جس میں بتایا گیا کہ حکومت نے 5 ہزارارب روپے کے قرضے واپس کیے ہیں۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قومی اقتصادی سروے پیش کیا,  جس میں انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی پالیسی اپنائی جو کافی حد تک کامیاب رہی۔کورونا سے پہلے معیشت 3 فیصد کی شرح  سے بڑھنے کی توقع تھی لیکن پاکستانی معیشت کو3 ہزار ارب روپے کانقصان پہنچا ہے اور مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔زرعی شعبے کی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ نو آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے اور رواں مالی سال معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 20ارب روپے , کے خسارے کو 3ارب تک لے آئے ہیں۔ بجٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی کی گئی ۔ فوج نے بھی دفاعی بجٹ میں کمی کی جس پر ہم جنرل باجوہ کے مشکور ہیں ۔ حکومت نے موثرحکمت عملی سے5   ہزارارب روپے کے قرضے واپس کیے ۔ ٹیکس وصولی میں 17 فیصداضافہ ہوا ۔ ایک کروڑ 60 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا ۔ حکومت نے احساس پروگرام کے لیے رقوم مختص کیں۔
انہوں نے بتایا کہ,  امپورٹ میں کمی آنے سے محصولات جمع کرنے میں بھی کمی ہوئی اور رواں مالی سال جی  ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ , تین آٹھ فیصد رہے گی۔سروسز سیکٹر کی ترقی کی شرح اعشاریہ  پانچ نو فیصد رہے گی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب روپے اور نیا پاکستان ہاو¿سنگ منصوبہ     کےلئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ معاشی بحران اس حکومت کو ورثے میں ملا تھا , اور ماضی میں ہمارے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہوتے تھے۔ ہم نے حکومتی اخراجات  پر قابو پایا۔ ہم نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ ڈالر سستا رکھنے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہمیں دیکھنا چاہیے حکومت نے قرضے کیوں لیے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرض واپس;  کرنے کیلئے قرض لیا۔
حفیظ شیخ نے بتایا کہ اس حکومت نے پورے سال اسٹیٹ بینک سے کوئی بھی رقم نہیں لی۔ ہم نے کوشش کی کہ باہر کی دنیا پر انحصار کم کریں  ۔ پہلی بار بہتر پالیسی سے اخراجات اورآمدن میں توازن لایا گیا ., اور گزشتہ سال کسی وزارت کو ضمنی بجٹ جاری نہیں کی ا۔ حفیظ شیخ نے بتایا کہ,  حکومت کورونا سے نمٹنے کےلئے مختلف اقدامات کررہی ہے اورسٹیٹ بینک کمپنیوں کو آسان شرائط پر  قرضے دے رہا ہے۔
مشیرخزانہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید  مرعات دینے کی کوشش کریں گی اور نئے ٹیکس نہیں لگائیں گے جب کہ جو ٹیکس ہیں , ان میں بھی کمی کرنے پر غور کیا جائے گا ۔ مشیرخزانہ نے بتایا کہ , گزشتہ سال محصولات کی وصولی   کا ہدف بہت زیادہ رکھا گیا تھا۔ ہمیں امید تھی کہ ہدف کے ; نزدیک پہنچ جائیں گے لیکن  کورونا وائرس کے باعث ایسا نہیں ہوسکا۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔