لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ., اگر باؤلرز گیند کو چمکانے سے محروم رہے تو اس سے کرکٹ بلے بازوں کا کھیل ہو جائے گا اور فاسٹ باؤلرز بے بس ہو جائیں گے , اور پھر کوئی بھی بچہ فاسٹ باؤلنگ کو نہیں اپنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں سہیل تنویر نے کہا کہ , ; کرکٹ پہلے ہی کافی بیٹنگ فرینڈلی ہوچکی ہے اور وکٹیں بھی باؤلرز کیلئے مددگار نہیں، گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کے استعمال کی پابندی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو کچھ متبادل ضرور فراہم کرنا ہوگا۔ سہیل تنویر نے کہا کہ گیند چمکانے کا موقع نہیں ملے گا تو فاسٹ باؤلر بے یارو مدددگار ہوجائیں گے، اگر ٹھیک طرح گیند چمکا نہیں سکیں گے , ;;تو ریورس سوئنگ اور عام سوئنگ بھی ختم ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کووڈ 19کی صورت حال میں کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے گائیڈ لائنز میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے تاہم پسینے کے استعمال کی اجازت ہے لیکن انگلینڈ کی کنڈیشز یا سرد موسم میں کھلاڑیوں کیلئے یہ ایسا کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔
سہیل تنویر کا ماننا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو کچھ متبادل مادہ ضرور فراہم کرنا چاہیے ورنہ بولرز ہر بیٹسمین سے مار کھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ضابطہ کار (ایس او پیز) پر بھی عمل کرنا ہے اور ایسے میں جیت اور سینچری کا جشن بھی ایک ساتھ نہیں مناسکیں گے۔ ویسا ہی ہو جیسا شائد 50 یا 60 کی دہائی میں ہوا کرتا تھا کہ , باؤلر وکٹ لیتا تو باقی فیلڈرز اپنی جگہ کھڑے ہی تالیاں بجاتے تھے، اس ساری صورت حال میں ایڈجسٹ ہونا کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہوگا لیکن امید ہے کہ وقت کے ساتھ عادی ہوجائیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.