ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی کا شکار ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑگیا۔
ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت کی اور کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں ۔ ٹائیگر فورس کے جوانوں کی اکثریت نے نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی کوئی خیال کیا گیا۔
تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی, جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.