استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک وزیر صحت فرحتین کوجا کا کہنا ہے, کہ ترکی نے کرونا کے تدارک کے لئے بروقت حکمت عملی اپنا کر وباء کو کافی حد تک کنٹرول ; کر لیا ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے اپ ڈیٹس دیتے ہوئے, وزیر صحت فرحتین کوجا نے کہا کہ ہم نے بڑی حدتک کورونا کو کنٹرول کرلیا ہے ، ترکی میں ہر عمر کے افراد کرونا کو شکست دے کر بڑی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں ، شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے , ماسک کا استعمال یقینی بنائیں, اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔
ترک وزیر صحت نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17افر زندگی کی بازی ہار گئے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 46 ہوگئی ہے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1 ہزار372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ., جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 1لاکھ 95 ہزار 883 ہوگئی۔ ترکی میں اب تک مجموعی طور پر 32لاکھ 31ہزار 835 لوگوں; کے ٹیسٹ کئے گے ہیں ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.