سوشانت سنگھ کی موت لیکن سوشل میڈیا پر کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کیوں ٹرینڈ کررہے ہیں؟وجہ بھی سامنے آگئی..........
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں کی طرح اداکارہ عالیہ بھٹ اور پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے بھی سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا , اور ان کے نام سشانت راجپوت کے ساتھ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق صارفین کی اس تنقید کی وجہ کرن جوہر کے ٹی وی پروگرام ’کافی وِد کرن‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کی تضحیک کیا جانا تھا ۔ ایک بار عالیہ بھٹ اس شو میں شریک تھیں , اور کرن جوہر نے ریپڈ فائر راﺅنڈ میں سشانت، رنویر سنگھ اور ورون دھون کو بہترین اداکاری کے حوالے, سے نمبر دینے کو کہا۔
کرن جوہر کے اس سوال کے جواب میں عالیہ بھٹ مصنوعی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بولیں کہ ”کون سشانت ؟“ گویا وہ سشانت کو جانتی ہی نہ ہوں۔ عالیہ بھٹ نے سشانت کی موت پر جو ٹویٹ کی اس پر صارفین پروگرام کا یہ کلپ پوسٹ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ, آپ تو سشانت کو جانتی ہی نہیں تھیں ۔ اب اس کی موت پر افسوس کیوں کر رہی ہیں ؟ دوسری طرف کرن جوہر کو انٹرنیٹ صارفین ایک بار پھر ’نیپوٹزم‘ اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے بچوں کو ترجیح دینے کا طعنہ دے رہے ہیں ۔ کرن جوہر نے سشانت کی موت پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ, ”مجھے افسوس ہے کہ میں پچھلا ایک سال تمہارے ساتھ رابطے میں نہ رہ سکا۔“ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ چونکہ سشانت سنگھ ’آﺅٹ سائیڈر‘ تھا، اس لیے کرن جوہر نے اسے نظرانداز کیا۔ اگر وہ بالی ووڈ کے.;; کسی بڑے اداکار کا بیٹا ہوتا تو کرن جوہر اسے یوں نظرانداز نہ کرتے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.