سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جدید دور میں پیغام رسانی کی سب سے مقبول موبائل اپیلی کیشن واٹس ایپ نے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی معروف ایپلی کشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کیلئے کمپنی نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے ۔ کورونا وائرس کی موذی وباءپھیلنے کے بعد دیگر حریفوں کی طرح واٹس ایپ بھی اپنے صارفین کیلئے ویڈیو کالز کو بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکتے ہیں جسے ”میگزیمائیزیشن“ کا نام دیا گیا ہے. اور اس کے تحت صارف گروپ ویڈیو کال کے دوران کسی بھی ایک شخص کی ویڈیو پر کچھ دیر کیلئے ’ٹیپ‘ کئے رکھنے پر اس کی ویڈیو کو فل سکرین میں تبدیل کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے گروپ کالنگ میں دوستوں کی تعداد بڑھانے کی سہولت بھی متعارف کرائی , جس کے بعد ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا گیا , جس کے تحت صارف فیس بک کے دوست کو بھی گروپ کالنگ; میں ایڈ کرسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.