"موجودہ کمزور لیڈرشپ کے ساتھ کیسے سویلین سپرمیسی ہوسکتی ہے؟" فواد چودھری حکومتی ناکامیوں پر کھل کر بول اٹھے .......
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری حکومتی ناکامیوں پر کھل کر بول اٹھے۔ ان کا کہنا ہے, کہ موجودہ کمزور لیڈرشپ کے ساتھ سویلین سپرمیسی مشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس آف امریکہ کو دیئے گئے, انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ جب ملک کے اندر کمزور لیڈرشپ ہوتو آپ عالمی سیاست پر توجہ نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ , وہ کئی بار یہ باتیں وزیر اعظم صاحب کوبھی کہہ چکے ہیں۔
فواد نے کہا کہ ہم کہتے تو ہیں کہ , ملٹری کا سویلین آفسز میں کردار بڑھ گیا ہے لیکن آپ اپنی پارلیمنٹ اور صوبائی قیادت کو دیکھیں اور کوئی مجھے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائے کہ اس قیادت کے ساتھ کیسے سویلین تبدیلی ممکن ہے ۔ ایچ آر ہی ہوتا ہے جو پالیسیوں کا نفاذ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا نواز شریف اور بے نظیر کی سمجھ آتی تھی کہ انہوں نے کمزور لوگوں کو بڑے عہدوں پر بٹھایا کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو قیادت منتقل کرنا تھی لیکن عمران خان کو ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا , لیکن پھر بھی پتہ نہیں کیوں انہوں نے کمزور لوگوں کو لگایا ۔ حالانکہ عمران خان کا قد اس سے کہیں بڑا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے اختلافات سے حکومت کو بہت نقصان پہنچا۔ اسد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت سے ہٹوایا تھا, جس کا بعد میں انہوں نے بدلہ لیا ۔ فواد چوہدری کے بقول پاکستان میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے عہدے تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.