”پاکستانی ٹیم کے لیے وہی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو کردار روہت شرمان انڈین ٹیم میں ادا کرتا ہے “نوجوان پاکستانی کھلاڑی روہت شرما کو رول ماڈل مان لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ بھارت کے بیٹسمین روہت شرما ان کے رول ماڈل ہیں ، وہ پاکستان ٹیم کیلئے وہی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں. جو کردار روہت شرما انڈین ٹیم میں ادا کرتےہیں۔جیو نیوز کے مطابق حیدر علی کا کہنا ہے, کہ دورہ انگلینڈ میں وہ کھیل کے مختلف گر سیکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا, کہ ٹیم میں بابر علی اور اظہر علی جیسے بیٹسمین کا ساتھ ہے جب کہ ساتھ میں مصباح الحق اور یونس خان جیسے لیجنڈز کوچنگ کریں گے جو ان کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ خواہش تھی کہ یونس خان سے کچھ سیکھ سکیں اور اس بار یہ خواہش پوری ہورہی ہے، حیدر نے بتایا کہ, وہ سابق کپتان سے سوئپ شاٹس سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ایک سوال پر حیدر علی نے کہا, کہ انڈیا کے روہت شرما ان کے آئیڈیل ہیں اور وہ ان کی طرح کے جارح مزاج اور کلین ہٹنگ کرنے والے بیٹسمین بننا چاہتے ہیں جو میچ فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔حیدر کا کہنا تھا. کہ روہت شرما ففٹی کو سنچری اور سنچری کو ڈبل سنچری میں بدلنے کا ہدف رکھتے ہیں اور ان کی یہ صلاحیت کافی متاثر کن ہے، ان کی خواش ہے کہ وہ بھی ایسا ہی لمبا اسکور کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کیلئے ;اعلان کردہ 29 رکنی اسکوا ڈ میں شامل کیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.