لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا , کہ شہبازشریف کو کورونا وائرس کی کب تشخیص ہوئی ،وکیل شہبازشریف نے کہاکہ 11 جون کو شہباز شریف; کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ،جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کتنی دیر تک قرنطینہ میں رہنا ہے., ڈاکٹرز کی کیاہدایت ہے،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ 2 ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوگا،عدالت نے شہبازشریف کی [عبوری ضمانت ]میں 29 جون تک توسیع کردی گئی ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.