
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی ہے ۔ پیر سے بدھ تک درجہ حرات معمول سے 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے , جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے 3 تا 4 ڈگری زیادہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.