Skip to main content

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟

ریاض  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  گزشتہ چد روز سے سعودی عرب میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اموات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 
کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے , سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے . جس کی وجہ سے مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کے ضابطے اور پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں۔انھوں نے کہا , کہ سعودی عرب میں کووِ-19 کے 40 فی صد کیس وزارت صحت کی   رہ نما ہدایات کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔
انھوں نے وضاحت کی ہے کہ بیسیوں نوجوان مرد وخواتین نے گھروں سے باہر نکلتے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کی، باہر گھوم پھر کر جب وہ اپنے گھروں کو لوٹے تو ان کا خاندان کے ارکان سے میل ملاپ ہوا،ان میں ضعیف العمر اور بچے بھی شامل تھے اور اس طرح وہ دوسرے لوگوں میں کرونا وائرس منتقل کرنے کا ذریعہ بنے ہیں جبکہ ,  ضعیف العمر افراد یا دائمی امراض میں مبتلا افراد اس نئے مہلک وائرس کا بھی شکار ہورہے ہیں۔
انھوں نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر عوامی مقامات میں بڑے اکٹھ یا اجتماعات سے گریز کریں،سماجی فاصلہ اختیار  کریں، اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوتے رہیں , اور گھروں سے باہر ہمہ وقت ماسک پہن کررکھیں۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے گذشتہ جمعہ کو خبردار کیا تھا , کہ اگر دارالحکومت الریاض میں کیسوں کی تعداد میں اسی طرح مسلسل اضافہ جاری رہا تو پھر شہر; میں دوبارہ سخت پابندیاں نافذ کی جاسکتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔