ملک بھر میں جہاں جہاں سمارٹ لاک ڈاؤن ہے وہاں پر ۔۔۔۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاور ڈیژن نے حیران کن اعلان کر دیا .....

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی ہدایت پرسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کے فیڈرز کو لوڈ مینجمنٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کے لئے پورے پاکستان میں براہ راست اور دور رس اقدامات اٹھائے ہیں , جس کے نتیجے میں ہائی لاسز فیڈروں پر بھی چوری اور لاسز کی شرع کم ہوگئی اور اسی وجہ سے مجموعی طور پر لاسز مینجمنٹ / لوڈ شیڈنگ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ یہاں یہ امر بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے , کہ 2 سال قبل پاکستان کا ٹرانسمیشن سسٹم 18000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی ترسیل کرنے کے قابل نہیں تھا جبکہ وفاقی حکومت کے مربوط نظام کے تحت ٹرانسمیشن سسٹم کی استعداد کوتقریبا 26000 میگاواٹ تک بڑھا دیا گیا ہے . جبکہ اس وقت ٹرانسمیشن سسٹم سے اوسطا 22000 میگا واٹ سے زائد لوڈ کی ترسیل کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
حالیہ کرونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر تمام ڈسکوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کرونا سے متعلق سمارٹ لاک ڈان والے تمام علاقوں میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی خواہ ان علاقوں میں ہائی لاس فیڈرز کی تعداد ایک ہو یا زیادہ۔ منسٹری آف انرجی کی طرف سے موجودہ حالات میں یہ قدم عوام کو خصوصی ریلیف دینے کے لئے کیا گیا ہے, اور اس سلسلہ میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے کنٹرول رومز کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کامرکزی کنٹرول سنٹر بھی مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے , اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.