" الیکشن آئیں گے تو تمام وعدے پورے ہوچکے ہوں گے، عوام دواﺅں پر پیسے خرچ نہ کریں بلکہ۔۔۔" فواد چودھری نے نیا بیان داغ دیا........
اسلام آباد (این این آئی،آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے, کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ دوائوں پر پیسے خرچ نہ کریں۔ایک بیان میں انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں،دوائوں پر پیسے خرچ نہ کریں۔وفاقی وزیر نے عوام سے درخواست کی کہ کوشش کریں گھروں میں رہیں باہر نکلیں تو ماسک پہنیں۔
روزنامہ پاکستان کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن آئیں گے تو تمام وعدے پورے ہوچکے ہوں گے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سورج گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں۔اس سال چھ گرہن ہونے ہیں، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن، اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبرکوہوگا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا ۔ جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی، ہر شے جو پسند آ تی تھی اسے; خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا، گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.