” پی ٹی آئی کے بڑے رہنما اور عمران خان کے معاون نے استعفیٰ دیدیا “ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا.......
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے, کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے , اور انہوں نے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیاہے جسے فی الحال قبول نہیں کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے., لیکن ابھی تک قبول نہیں کیا گیاہے ، ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھاک ہ وفاقی حکومت کی ایک اور وکٹ گر چکری ہے ، معاون خصوصی ملک سے باہر جا چ کے ہیں اور انہوں نے فی الحال اپنے آپ کو سیاست سے دور کر لیاہے ، ان کا ستعفیٰ حکومت کو موصول ہو چکاہے لیکن اسے ایک ماہ کی چھٹیوں پر منتقل کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور عہدے سے الگ ہو رہے ہیں
کچھ دن قبل یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود بیان جاری کیا اور کہا کہ , وہ فی الحال ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے نجی ٹی وی جی این این نے یہ دعویٰ کر دیاہے کہ ندیم افضل چن نے عہدہ چھوڑنے; کا فیصلہ کر لیاہے اور امکان ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کر لیں ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.