کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ سارہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں محبت ہوگئی ہے لیکن وہ اپنے محبوب کا نام نکاح سے پہلے نہیں بتائیں گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سارہ خان نے اعتراف کیا ہے , کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں، انہیں اس شخص کے بارے میں بات کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ ان کے گھر کا ماحول ایسا نہیں ہے، جب دونوں کا نکاح ہوجائے گا تو وہ سب کو بتادیں گی۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ , ان کی پہلی محبت ان کے والدین ہیں جنہیں وہ سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں اور ان کے لیول تک کوئی نہیں پہنچ سکتا، اس کے بعد جس شخص سے وہ سب سے زیادہ محبت کریں گی, وہ ان کا شوہر ہوگا۔
خیال رہے کہ ماضی میں سارہ خان اور آغا علی کے حوالے سے خبریں آیا کرتی تھیں، یہاں تک بھی کہا گیا تھا, کہ دونوں کی منگنی ہوگئی ہے ; لیکن کچھ عرصہ پہلے دونوں کا بریک اپ ہوگیا ۔ آغا علی نے حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کرلی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.