ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں اب تک 92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں , جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس دوران لاک ڈاون کی وجہ سے اقوام عالم کو بڑے پیمانے پر مالی نقصانات بھی سہنا پڑے ہیں . جس کی وجہ سے مختلف ممالک مختلف اقدامات اٹھارہے ہیں۔ کورونا سے بری طرح متاثر ہونے والے ملک روس کے صدر نے معاشی استحکام کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ 1۹ سال بعد ملک کے امیر طبقے پر ٹیکس بڑھانے جارہے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ روس یکم جنوری 2019 سے امیر طبقے پرٹیکسوں لگے ٹیکسوں میں اضافہ کررہے ہیں۔
ایک ٹی وی سے خطاب کے دوران پیوٹن نے کہا کہ, ٹیکس کی شرح کو 13سے بڑھا کر 15کیا جا رہا ہے ۔
انہوں بتایا کہ 73ہزار سالانہ یا اس سے زیادہ کمانے والوں کو دوفیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا 2001 سے صرف فلیٹ ٹیکس ہی نافذ تھا ۔ اور اب حالات میں بہتری کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ, ضرور ی ہے۔
انہوں نے ٹیکسوں سے حاصل ہونے, والی رقوم کو نایاب بیماریوں میں مبتلا بچوں کےعلاج اور مہنگی ادویات خریدنے والی مدد کے لیے استعمال کیاجاسکے گا۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق بیس سال قبل روسی صدر نے خود اس ٹیکس کا نفاذ کیا تھا جسے اب تبدیل کیا گیا ہے۔
الیکشن سے قبل امیر طبقے پر ٹیکس لگا کر, روسی صدر نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے , کیونکہ روس میں غریب طبقے کی اکثریت امیروں کے خلاف ٹیکس میں اضافہ چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی , تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.