سوڈان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور امن معاہدے کی منظوری کے بعد امریکہ نے باضابطہ طور پر سوڈان کو دہشت ; گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس اکتوبر میں کانگریس کو 45 دن کا آئینی نوٹس دیتے ہوئے یہ اقدام اٹھانے کا کہا تھا . جو اس ڈیل کے تحت تھا جس کے مطابق سوڈان امریکہ میں دہشت گردی کے متاثرین کو 335 ملین ڈالر دے گا۔اس معاوضے کا تعلق عسکریت پسند تنظیم القاعدہ کے 1998 میں کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر بم حملوں سے تھا جس میں 220 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے تھے . جب القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن سوڈان میں مقیم تھے۔اسی وقت; سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔واضح رہے, سوڈان رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے ; اسرائیل کو تسلیم کرنے کے چند ہفتوں بعد اس کو تسلیم کرنے پر آمادہ ہوا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.