فلموں کے ولن اصلی زندگی کے ہیرو، سونوسود کو چرن جیوی نے فلم میں کیوں نہیں مارا؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی داد دیں گے,...........
ساری زندگی بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستان ; کی فلم انڈسٹری میں بطور ولن کام کرنے والے سونو سود کو اب ہیرو کے کرداروں کی پیشکشیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران سونو سود نے انکشاف کیا کہ انہوں نے لاک ڈاؤن میں فلاحی کام بہت زیادہ کیے جس کی وجہ سے اب انہیں ولن کے نہیں,; بلکہ ہیرو کے کردار آفر ہوتے ہیں۔
سونو سود نے انکشاف کیا کہ وہ ایک تیلگو فلم ';کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میں جنوبی ہندوستان کے سپر سٹارچرن جیوی ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں جب ہیرو کی جانب سے ولن (سونو سود) کو مارنے کی باری آئی تو چرن جیوی نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ چرن جیوی نے کہا کہ اگر میں نے سونو; سود کو فلم میں مارا تو لوگ مجھے لعن طعن کریں گے، چرن جیوی کے انکار کے بعد فلم کا سکرپٹ ہی تبدیل کرنا پڑگیا۔
خیال رہے کہ سونو سود لاک ڈاؤن کے دوران فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلاحی کام کرنے والے اداکار ہیں۔ انہوں نے اچانک لاک ڈاؤن کے دوران مختلف شہروں میں پھنس جانے والے لوگوں کو اپنے خرچے پر ان کے گھروں تک پہنچایا، بہت سے لوگوں کو مستقل روزگار کیلئے رقم بھی دی، انہوں نے; بعض کسانوں کو ٹریکٹر اور کچھ ہنر مند افراد کو دکانیں کھلوا کر دیں۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی اتنی زیادہ مدد کی کہ , ان کے پاس پیسے ہی ختم ہوگئے اور انہیں اپنی کچھ جائیدادیں گروی رکھنا پڑیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.