جوہر ٹاؤن پولیس نے کمسن بیٹی کو مبینہ طورپر جسم فروشی پر لگانے والی ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ; ،تاہم ملزمہ اب تک گرفتار نہ ہوسکی ہے۔
جوہر ٹاؤن پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔تھانہ جوہر ٹاون میں درج ایف آئی آر کے مطابق رقم کے لالچ میں ماں نے بیٹی کو جسم فروشی پر لگایا۔ بچی اپنی ماں کی حرکتوں سے تنگ آکر اپنی دادی کے پاس رہائش پذیر تھی بچی کا والد وفات پاچکا ہے جس کے بعد بچی کی والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ ; کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ; جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.