"مجھ سے حساب مانگنےوالو، پہلے اپنی جان تو چھڑا لو، اب تو تمہارے رکھوالے بھی ترلے کر رہے ہیں کہ ہماری جان چھوڑ دو"................
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ , ( پی ڈی ایم ) کے مردان میں ہونے والے جلسے سے اپنےخطاب میں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ, نااہل حکمرانوں کو قوم پر مسلط کر دیاگیا، کل انہوں نے خود اپنی نااہلی کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین سے پیسے لے کر سعودی عرب کو دیئے گے،چین نے 14 فیصد سود پر قرضہ دیا جبکہ سعودی عرب نےپاکستان ; کو بغیر سود کےپیسے دیئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ , ان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ایران اور افغانستان کی معیشت پاکستان سے بہت بہتر ہے،; چین اور سعودی عرب پاکستان سے ناراض ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ آج پاکستان خطےمیں تنہا ہو چکا ہے، ملک کا بیڑہ غرق کرنےمیں جتنا عمران خان کا ہاتھ ہے . اتنا ہی ان کو لانےوالوں کا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ., پی ڈی ایم کی قیادت حکومت; کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی، آپ کو اندازہ ہی نہیں ہم آپ کو ; کہاں پہنچائیں گے؟ ان کامزید کہنا تھاکہ, ; نااہل حکومت کی وجہ سےآج عوام مہنگائی کے کرب میں مبتلا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.