قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ; کو6روزکے پرول کی مدت ختم ہونے, پر دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہبازشریف اور; حمزہ شہباز کو پرول مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جیل حکام شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو الگ الگ گاڑیوں میں لے کر کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل منتقلی سے; قبل شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ مریم نواز نے; شہباز شریف کو پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے جلسوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
خیال رہے بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث پنجاب حکومت نے 27 نومبر کوشہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے پانچ روز کے لیے پیرول پر رہا کردیا تھا جو کہ یکم دسمبر کو ختم ہوگئی. جس کے بعدپنجاب حکومت نے دونوں کے ,پیرول کی مدت ایک دن کے لیے بڑھادی تھی ۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ ,وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف اور; حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پیرول پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 ; کے سیکشن 545 بی کے تحت پیرول پر رہائی کی اجازت دی تھی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.