پاکستان پیپلز پارٹی کے ملتان سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ; زرداری کو جمع کرادیا۔ خیال رہے کہ, علی حیدر گیلانی سابق; وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔
علی حیدر گیلانی نے ہاتھ سے لکھے گئے ; استعفے کا عکس ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے یہ استعفیٰ پاکستان ; میں جمہوریت کی جد وجہد کو تیز کرنے کیلئے دیا ہے۔
, اپنے استعفے میں علی حیدر گیلانی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اسے استعمال کرسکتے ہیں ; ، انہوں نے اس کے ساتھ ایک کاپی سپیکر کو بھجوانے کیلئے بھی اٹیچ کی ہے۔
خیال رہے کہ منگل کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے ; تمام اراکین اسمبلی 31 دسمبر تک اپنے ; استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرادیں گے۔ مسلم لیگ ن ; کے بعض اراکین اسمبلی پی; ڈی ایم کے اعلان سے پہلے ہی اپنے استعفے جمع کراچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.