ارطغرل غازی کے معروف کردار انگین التان کا پاکستانی میزبان کاشف ضمیر رات کے آخری پہر گرفتار ؟ معروف ٹک ٹاکر کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ؟ تفصیلات آ گئیں..........
معروف ترک ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی "کے ہیرو انگین التان کو پاکستان بلانے والے نوسرباز میاں کاشف ضمیر; کو نجی ٹی وی چینل ; کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک بار پھر گرفتار کر لیا .
نجی ٹی وی کےمطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےمعروف ترک ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی"کےکردار انگین التان کو پاکستان بلانےوالے نوسرباز کاشف ضمیر کو صحافی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا،کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں آپریشن کیا، نوسرباز کاشف ضمیر نے صحافی حماد اسلم کو قتل کی دھمکیاں دی تھی ، لاہور ; پولیس نےآپریشن کے دوران کاشف ضمیر کےاسلحہ بردارساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا،کاشف ضمیر کی گرفتاری کے وقت ملزمان نے ;پولیس کےساتھ مزاحمت بھی کی تاہم پولیس نے کاشف ضمیر کےتمام مسلح ساتھیوں کو حراست میں لیتےہوئےپولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے; ، کاشف ضمیر کے ساتھ پنڈی کے قبضہ مافیا فرخ کھوکھر کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف ترک ڈرامہ سیریل ; ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچے تھے ، جہاں اُنہوں نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات بھی کی تھی تاہم انگین التان کی میزبانی کرنے; والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث اور اشتہاری ہے،پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ ،امانت میں خیانت،کار چوری اور ڈکیتی سمیت 8 سنگین مقدمات درج ہیں۔کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں 4 سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دومقدمات درج ہیں جبکہ نجی ٹی وی کے رپورٹرحماد اسلم کو قتل کی دھمکیاں دینے; کا تازہ مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.