"عمران خان میں فرمانبرداری اور تابعداری کے علاوہ کوئی اہلیت نہیں" مریم نواز کے وزیراعظم پر تنقیدی وار...................
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ , عمران خان کی صرف ایک ہی کوالیفکیشن ہے اور وہ ہے صرف ہاتھ باندھ کر تابعداری کرنا; ، ان کا کام صرف جوتے پالش کرنا ہے ; اس کے علاوہ ان میں کوئی بھی اہلیت نہیں ہے۔
لیگی رہنما مریم نواز نے سکھر میں کارکنوں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ , وزیراعظم کہتے ہیں کہ , یہ منتخب حکومت کو گرانا چاہتے ہیں ; تو ان کو اپنے دماغ سے یہ غلط فہمی نکال دینی چاہیے کہ , آپ منتخب ہیں، آپ تو ووٹ چوری کر کے جعلی طریقےسے حکومت میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ; , ; جن کے پاس عوام کی طاقت ہوتی ہے وہ اداروں کی جانب نہیں دیکھتے۔
انہوں نے کہا کہ, جب بھی پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد اور قربانیوں کی جب بھی بات ہوگی، نوازشریف کا نام سرفہرست ہوگا۔ نوازشریف نے عوام کے لیے تین بار اقتدار قربان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ, اس ملک کی ترقی کی ہراینٹ پر نوازشریف کا نام لکھا ہوا ہے۔ آج اگر ملک میں نوازشریف کی حکومت نہیں ہے تو ملک کے اندر غربت، مہنگائی، بے روزگاری کے ڈیرے ہیں، نوازشریف جلد واپس اقتدار میں آکر ترقی کا سفر دوبارہ جہاں سے ختم ہوا تھا ; وہیں سےشروع کرے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے اندر ووٹ چوری کر کے ;جعلی تبدیلی کا سفر شروع ہوا تھا . وہ سونامی کے بعد بدنامی میں تبدیل ہوا اور; اب وہ گمنامی میں تبدیل ہو گا۔ سیاسی مخالفین کو چور کہنے والا آج ڈھائی سال بعد کہتا ہے ; تیاری نہیں ہے، اگر تمہاری تیاری نہیں تھی تو حکومت سنبھال کر; 22 کروڑ عوام کو عذاب میں کیوں ڈالا تھا؟انہوں نے کارکنوں سے وعدہ بھی لیا کہ آپ سب میرے ساتھ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کےلیے اسلام آباد پہنچیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.