میاں بیوی نے چلتے ہوائی جہاز کا دروازہ کھول کر ایمرجنسی پھسلن سیڑھی کے ذریعے نیچے چھلانگ لگا دی..............
امریکہ میں ایک میاں بیوی نے چلتے ہوائی جہاز کا دروازہ کھول کر ایمرجنسی پھسلن سیڑھی کے ذریعے نیچے چھلانگ لگا دی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز میں پیش آیا ہے. جو لا گارڈیا ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے لیے رن وے کی طرف جا رہی تھی۔ اس ; میاں بیوی کے ساتھ ان کا کتا بھی تھا۔
بریان پلمر نامی ایک مسافر نے بتایا کہ جہاز کے روانہ ہونے سے پہلے اس میاں بیوی نے کئی بار اپنی سیٹیں تبدیل کیں کیونکہ , جہاز میں بہت سی سیٹیں خالی پڑی تھی۔ ایسا لگ رہا تھا. جیسے وہ کسی بے چینی کا شکار ہیں۔ جب جہاز روانہ ہو رہا تھا تو وہ ایک بار پھر اپنی جگہ سے اٹھے اورایک کیبن; ڈور کھول کر ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعے اپنے کتے سمیت جہاز سے نیچے اتر گئے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے,; اور بتایا گیا ہے کہ جہاز سے نیچے اترنے والا آدمی پوسٹ ٹرامیٹنگ سٹریس ڈس آرڈر نامی ذہنی عارضے کا شکار تھا۔ ممکنہ طور پر; اس نے اسی وجہ سے یہ حرکت کی اور اس کی بیوی کو بھی ; مجبوراً اس کے ساتھ اترنا پڑا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.