"ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹے، پارلیمنٹ میں جواب دینے کے لیے تیارہوں" وزیراعظم کی اپوزیشن کو ایک بارپھر نیشنل ڈائیلاگ کی دعوت.........
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نیشنل ڈائیلاگ سے پیچھے نہیں ہٹے، سیاسی ڈائیلاگ کی بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے، اپوزیشن کے ; سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیارہوں۔
وزیر اعظم عمران خان کی سیالکوٹ ; میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت تب چلےگی . جب مکالمہ ہوگا،میں اپوزیشن کے پارلیمنٹ میں سوالوں کے جوابات دینے کے لیے تیار ہوں۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہر مسئلہ پر بات ہو گی لیکن این آراو پر بات چیت نہیں کی جائے گی، کرپشن مقدمات ختم نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف; ،اسحاق ڈارکےبچےملک سےبھاگےہوئےہیں۔ یہ لوگ ملک کو مقروض اور ڈیفالٹر چھوڑ کر گئے،; ہمیں تاریخی خسارہ ملا، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔اب ملک کو بحران سے نکال کر معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھ اکہ, ہم دو بڑے ڈیمز اور دو نئے شہر بنا رہے ہیں،; سب سے بڑی خوشی عوام کو صحت انصاف کارڈ دینے کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 11جماعتیں ہمارے جتنےبڑےجلسے نہیں کر سکتیں، حکومت کوبھیجنےکاآئینی ; طریقہ تحریک عدم اعتمادہے، اپوزیشن تحریک عدم اعتمادپیش کرناچاہتی ہےتواسمبلی میں آئے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیئےتوانتخابات کراکر ; مزیدمضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ , یہ لوگ جمہوریت کے لیے اپنی آواز بلند نہیں کر رہے بلکہ ان کو اپنے مال بچانے کی فکر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ, 27 ماہ میں ہم نے 207 ارب روپے ریکورکیے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.