چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہم صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے چین پاکستان اقتصادی; راہداری کے مثبت جائزے سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ چین وانگ وین بین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے ; میں مثبت تبصرے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ 2013 ء میں اس کے آغاز; کے بعد سے اس نے مثبت ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے ;چین اور پاکستان اس کے چیلنجز پر قابو پانے اور راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے ; کے لیے متحد ہو کر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ, متعلقہ منصوبوں کی; تعمیر رکنے کی بجائے بخوبی آگے بڑھ رہی ہے. اور اس سلسلے ; میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ، جس سے پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے اور معیشت کو مستحکم ; کرنے میں بھر پور تعاون اور مدد ملی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.