بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے ورون دھون اور نتاشہ ; دلال کی منگنی کا بھانڈا پھوڑ دیا اور ورون نے بھی اس سے انکار نہیں کیا۔ایک پروگرام ; میںکرینہ نے ورون دھون سے شادی سے متعلق سوالات پوچھے اور باتوں باتوں میں نتاشہ دلال کو ورون کی منگیتر بھی کہا۔ ورون اور نتاشہ بچپن کے دوست ہیں. تاہم دونوں نے اب تک شادی یا منگنی کے حوالے سے ; کھل کر کوئی بات نہیں کی ہے , لیکن جب کرینہ نے نتاشہ کو منگیتر کہا تو ورون نے اس کی تردید نہیں کی ۔ ورون نے کہا کہ , وہ اور نتاشہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور دونوں شادی کے بغیر ہی ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں. لیکن گھر والے چاہتے ہیں . کہ ہم شادی کرلیں ۔خیال رہے کہ ورون دھون اور نتاشہ نے رواں برس تھائی لینڈ میں شادی کا پلان بنایا تھا, تاہم کورونا کی وجہ سے انہیں ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.