قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پاکستان مسلم لیگ ن; کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کواثاثہ جات کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو نیب اسلام آباد نے نیب لاہور کی درخواست پر گرفتار کیا ہے۔ خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے ۔ انہیں کل (بدھ کو ) احتساب عدالت میں راہداری ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ , خواجہ آصف کے خلاف 22 کروڑ روپے کی بے ; ضابطگی کا کیس ہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق خواجہ آصف پارٹی کے; سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی رہائش گاہ کے باہرمسلم لیگ [ن] کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچےہی تھے کہ , نیب ٹیم نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے, نیب راولپنڈی کے دفتر میں منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم ; اورنگزیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ,; خواجہ آصف کو نیب اسلام آباد نے ن لیگ کے سیکرٹری; جنرل احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.