وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ , اگر سرکاری افسر عوام کی بات نہ سنے تو وہ سیٹیزن پورٹل پر شکایت کریں ، ہم متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ; اس کو معطل یا تبادلہ نہیں بلکہ نوکری سے فارغ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے سیٹیزن پورٹل کے دوسال ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ , سیٹیزن پورٹل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، دو سال کے دوران 30 لاکھ شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کا استعمال کیا۔ سٹیزن پورٹل پرمختلف اداروں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ,; میونسپل کے بارے زیادہ شکایات سےلگتاہےبلدیاتی نظام درست نہیں ہے، نیابلدیاتی نظام لائیں گے ،جس سےواضح تبدیلی آئےگی۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ, اگر کوئی اعلیٰ افسر پیسوں کا مطالبہ کرے تو پورٹل پر شکایت کریں,; ، ہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے، قصوروار ہونے کی صورت میں اب سروس سے معطل نہیں بلکہ نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہےکہ, وہ عوام کےمسائل حل کرے، مدینہ کی ریاست میں غریبوں ; اوریتیموں کاخاص خیال رکھاجاتاتھا، مدینہ کی ریاست دنیاکی پہلی فلاحی ریاست تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ, آزادی کےبعدحکومت کرنےوالوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، انگریزوں کے جانے کے بعد یہاں کے حکمرانوں نے بھی عوام کو اپنا ; غلام سمجھا۔ ترقی یافہ ملکوں میں تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.