شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے , جس کے'; نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 7زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ; رات سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائیک یاسین شہید جبکہ 7 جوان زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کی عمر 34 سال اور ان کا تعلق مالاکنڈ سے تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے آواران کے علاقے سلک کور میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی ; فائرنگ سے حوالدار شعیب شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد; ہلاک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔اس سے دو روز قبل ; پاک فوج کے جانبازوں نےآواران میں ہی کامیاب آپریشن کےد وران ; 10 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا تھا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.