محکمہ موسمیات کے مطابق 14دسمبر کو; رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوگا۔پیرکو ہونے والا سورج گرہن مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں اس کو بالکل بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی امریکی ملک چلی اور ارجنٹینا میں دکھائی دے گا جہاں یہ مکمل گرہن ہوگا۔ جیو نیوز کے مطابق 24 منٹ میں چاند سورج کے سامنے سے گزرے گااور اسے تقریباً 2 منٹ اور 10سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر چھپا دے گااور اس دوران ان; ممالک میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھاجائے گا۔ ان دو ممالک کے علاوہ سورج گرہن لاطینی امریکا کے دیگر ممالک اور جنوبی افریقا کے علاوہ بحرالکاہل،; اوقیانوس ،بحرہند اورانٹارٹیکامیں جزوی دکھائی دےگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ , سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 6.34 پرشروع ہوگا اور رات11 بج کر53 منٹ پرختم ہوجائےگا۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.