جرمنی میں ایک جنازے پر مہمانوں کو; غلطی سے چرس کا حامل کیک کھلا دیا گیا جس سے مہمانوں کی حالت ہی غیر ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر روسٹاک میں پیش آیا ہے جہاں مہمانوں کی کیک ; اور چائے سے تواضع کی گئی تاہم غلطی سے کیک ایسا کھلا دیا گیا جس میں چرس ملائی گئی تھی۔ یہ کیک کھاتے ہیں مرنے والے کی بیوہ سمیت 13سے; زائد لوگوں کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔;
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ جنازے پر آئے لوگوں کو چرس والا کیک کھلانے کی ذمہ دار اس ہوٹل کے باورچی کی بیٹی ہے۔ اس باورچی کو مہمانوں کے لیے کیک بنانے کو کہا گیا تھا; ، تاہم اس نے اپنی 18سالہ بیٹی کو کیک بنانے کا کہہ دیا جس نے اس میں چرس کی آمیزش کر دی اور اس پر چرس کے پتوں سے سجاوٹ بھی کر ڈالی۔ لڑکی نے یہ چرس والا کیک خود اپنے لیے تیار کیا تھا تاہم ;. غلطی سے اس کی ماں ; اسے اٹھا لے گئی . اور مہمانوں کو دے دیا۔ پولیس نے لڑکی کے ; خلاف مقدمہ درج کرکے; اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.