وزیر اعظم عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ , اپوزیشن لانگ مارچ کرے اور ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزار کر دکھا دے تو وہ استعفیٰ دینے کا سوچ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں لوگوں کی شرکت کے حوالے سے اپوزیشن رہنماؤں کے دعووں پر کہا کہ, وہ ورچوئل شرکت کی بات کر رہے ہوں گے; ، عثمان بزدار نے ; بڑی اچھی بات کی کہ جلسے کے شرکا سوشل ڈسٹنسنگ کر رہے تھے، ل; اہور کے عوام اس وقت نکلتے ہیں . جب وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ان کی بات کر رہا ہے، لاہور کے لوگ چوری کا ساتھ دینے کیلئے باہر نہیں نکلتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ لانگ مارچ کرتے ہیں تو پتہ چل جائے گا کہ استعفیٰ انہوں نے دینا ہے یا میں نے دینا ہے، لانگ مارچ میں رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی، یہ اسلام آباد میں ہفتہ گزار گئے . تو میں استعفیٰ دینے کا سوچوں گا، ہمارے ساتھ عوام تھے اس لیے ہم نے 126 دن گزارے، مولانا فضل; الرحمان کے مدرسے کے بچے بھی ایک ہفتہ نہیں گزار سکیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.