کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد یورپی ممالک نے برطانیہ کے ساتھ سفری تعلق ختم کردئیے.............
کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد مغربی ممالک ;نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرنا شروع کردیا ۔یورپ کے بیشتر ممالک جن میں اٹلی ،بیلجیئم اور نیدر لینڈ شامل ہیں نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے ; پھیلاو کو روکنے کے لئے برطانیہ سے سفری پابندیوں عائد کر دی ہیں اور مزید سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں ۔ بیلجیئم نے برطانیہ کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے جب کہ نیدر لینڈ بھی برطانیہ سے ;سفری پابندی عائد کرچکا ہے۔نیدر لینڈ اور بیلجیئم دونوں نے پروازیں معطل کردی ہیں., اور ساتھ ہی ساتھ بیلجیئم جانے والی ٹرینوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے اپنی حکومت کی ; طرف سے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ کر دیا ہے, اور اسی طرح کے احکامات اور کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے دوسرے ممالک میں فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔ فرانس کے نشریاتی ادارے بی ایف ایم نے بتایا ہے کہ فرانس نے; برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیاں عائد کرنے پرغور و خوص کرنا شروع کردیا ہے۔
کورونا کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں تیزی; سے پھیل گئی ہے۔اور اسکے پھیلاو کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ , کورونا کی نئی قسم ; ایک دوسرے سے منتقل ہونے میں 70 گنا زیادہ تیز ثابت ہو رہی ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اسی حوالے سے کہا ہے کہ, حکومت کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.