”تصادم کی طرف نہیں جائیں گے،13 دسمبر کو جلسہ کرنے والوں کو خیال کرنا چاہیے،“شیخ رشید کاوزیر داخلہ بننے کے بعد پہلا بیان.............
شیخ رشید نے وفاقی وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کے بعد پہلا بیان جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ انتشار کی سیاست ختم کریں گے ; اور بہتری کی حالات کی طر ف جائیں گے ،13 دسمبر کو جلسہ کرنے والوں کو خیال کرنا چاہیے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے , شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہم تصادم کی طرف نہیں جائیں گے جب لانگ مارچ ہو گا تو دیکھا جائے گا ،پی ڈی ایم کو سیاسی اتوار بازار سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،; لیڈر کی کال ہوتی ہے تو قوم پہنچ جاتی ہے ، گلی گلی دعوت دنامے بانٹنے والا لیڈر نہیں ہوتا ، لیڈر وہ ہوتاہے. جس کی کال پر قوم پہنچ جاتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ , وزارت داخلہ پاکستان کی سب سے بڑی وزارت ہے ، پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے ،عمران خان سرخرو ہوں گے ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم سے شیخ رشید نے خصوصی ملاقات کی جس میں عمران خان نے انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپنے سے متعلق اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ قانون پر عملدرآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہو گی ، آپ نے ریلوے کو اچھے انداز میں چلایا امید ہے کہ آپ اپنے تجربے سے; وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائیں گے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ وہ اعتماد کا اظہا ر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکو ر ہیں; ، انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.