سعودی عرب کے شہر جدہ بندرگاہ پر ایک پیٹرول ٹینکر; پر خارجی حملے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحل پر; سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ’بی ڈبلیو رہائن‘ نامی سنگاپور کے پرچم بردار پیٹرول ٹینکر میں خارجی حملے کے باعث دھماکا ہوا۔جہاز کی کمپنی بی ڈبلیو گروپ کی طرف سے جاری کیے گئے تحریری بیان کے مطابق دھماکے میں جہاز کے; 22 رکنی عملے کو بغیر کسی نقصان کے بچالیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے پیٹرول کے اخراج کا احتمال موجود ہے۔ بندرگاہ دھماکے سے; متعلق سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ , سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع جاری ہے ، حوثی باغیوں کی جانب سے متعد د بار ; سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے جسے سعودی فورسز نے فضا میں ہی ناکام بنایا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.