اسلام آباد”اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر کی خوردہ قیمت ڈبل سنچری 2سو روپے پر پہنچ گئی
جس کی وجہ ٹماٹر کی بارشوں سے فصل خراب ہونا ہے۔روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی شائع خبر کے مطابق اس وقت 10 فیصد مقامی اور 90
فیصد برآمد ٹماٹر فروخت ہورہا ہے۔
ملک ایران اور افغانستان سے ٹماٹر کی درآمد ہورہی ہے
سبزی منڈی کے تاجر اور برآمد و برآمد وحید احمد نے بتایا کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ملک میں ٹماٹر کی پیداوار نہ ہونا ہے
اسی سال ٹماٹر دس روپے کلو سے کم میں فروخت ہوا اور کاشت کاروں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا کیونکہ مقامی طورپر ٹماٹر کی فی کلو پیداواری قیمت 12 روپے ہے
جس کو مارکیٹ میں 20 روپے میں فروخت ہونا چاہیے۔حکومت کی جانب سے ٹماٹر کے کسی بھی فصل کی پیداوار کے اعداد و شمار نہیں ہیاور کمزور پرائس میکنزم کے باعث ٹماٹر کی قیمت 2سو روپے ہوئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں مقامی پیداوار مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹماٹر کی قیمت مستحکم ہوگی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.