انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوینٹی ; میچ میں ساوتھ افریقہ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے 192; رنز کا ہدف 18اوور میں ہی پورا کرلیا،انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان نے 47گیندوں پر 5چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 99رنز; جبکہ جوس بٹلر نے46گیندوں; پر 5چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے۔
ساوتھ افریقہ کی جانب سے تمام باولر ناکام رہے،تبریز شمسی نے 4اوورز میں 57رنز دیئے ۔قبل ازیں ساتھ افریقہ نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے تھے۔ساوتھ افریقہ کی جانب سے وینڈرے; ڈسن نے 32گیندوں پر 5چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 74جبکہ ڈوپلیسی نے ; 37گیندوں پر 5چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 52رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے 2جبکہ کرس جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے ; سریز کا آغاز 4دسمبر سے کیپ ٹاون میں ہوگا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.