Skip to main content

مری، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو خبردار کردیا...........


 

ملکہ کوہسار مری، گلگت بلتستان سمیت ملک کے;  بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوا ہے . جبکہ محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی;  پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر    اور تیز رفتاری سے گریز کریں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں  ایبٹ;  آباد، نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ ہفتہ کو  بھی جاری رہا، ان علاقوں میں اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے،سرن ویلی میں بھی برف باری نے دلفریب مناظر کا روپ دھار لیا ہے۔سیاحتی مقامات شوگراں اور کاغان ویلی;  میں تین سے چار فٹ تک برف پڑی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ، ; شانگلہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی  برف باری کا سلسلہ جاری ہے،گلگت بلتستان کے ضلع شگر اور گردونواح میں رواں موسم کی تیسری برف باری ہوئی،آزاد کشمیر میں وادی لیپا  میں  شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برف باری کے باعث وادی لیپا کا دیگر;  علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا،وادی نیلم میں بھی برفباری کا;  سلسلہ جاری رہا،محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا کہ گلیات میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے ;   سیاح دوران برف باری غیر ضروری سفرسے گریز کریں،پھسلن کے ;   باعث سڑک بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے، سیاح دوران سفر تیز رفتاری سے;   گریز کریں۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق دوران سفر گاڑیوں;  کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں، سیاح صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔