"نیب نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا، کاروباری طبقے سے تاوان طلب کرتا ہے"پیپلز پارٹی کا قومی احتساب بیورو پر سنگین الزام................
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب عمرانی خواہش پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور رکن قومی اسمبلی ; سید خورشید احمد شاہ کو نشانہ بنا رہا ہے; ،سید خورشید احمد شاہ ڈیڑھ سال سے نیب کے پاس یرغمال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ , نیب نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اور کاروباری طبقے سے تاوان طلب کرتا ہے; جو کاروباری طبقہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین بننے کے لئے تیار نہیں تھا ،; عمران خان انہیں نیب کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے ، سیاستدانوں سے پوچھا جاتا ہے کہ, تمہارے دادا نے کیسے زمین خریدی تھی ; اور کس سے خریدی تھی ؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ, چیئرمین نیب کو چاہیے کہ, اپنے کردار کا جائزہ لے،نیب کے; چہرےاوردامن پر انسانی خون کے دھبے ہیں , سیاسی انجینئرنگ کے ذریعے نیب کا استعمال انتہائی شرمناک ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.