’میرے شیرو، سپیکر کو کہنا یہ پڑے تمہارے استعفے‘ مریم کا حکم لیکن لیگی شیر سپیکر کے سامنے ڈھیر ہوگئے، مرتضیٰ جاوید عباسی، سجاد اعوان استعفوں سے مکر گئے..........
مسلم لیگ ن کے شیر سپیکر قومی ; اسمبلی اسد قیصر کے سامنے ڈھیر ہوگئے، استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی; اور سجاد اعوان نے سپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا ۔ دونوں ارکان اسمبلی نے اسد قیصر کے سامنے موقف اپنایا کہ انہوں نے استعفے سپیکر کو بھیجے ہی نہیں بلکہ اپنی پارٹی قیادت کو بھجوائے تھے ،; اس لیے ان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔
دونوں ارکان قومی اسمبلی نے; سپیکر سے ملاقات کرکے انہیں تحریری درخواست کے ذریعے اپنے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا بھی کی۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ; دونوں ارکان نے سپیکر کے سامنے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے استعفوں کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید ; عباسی اور سجاد اعوان کے استعفے سپیکر اسد قیصر کے پاس پہنچ گئے تھے۔ معاملہ سامنے آنے پر دونوں ہی مکر گئے ;; اور کہا تھا کہ , انہوں نے استعفے سپیکر کو نہیں پارٹی قیادت کو بھجوائے تھے۔
ارکان کے استعفے موصول ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے انہیں تصدیق کا نوٹس ارسال کیا جس پر خوب ہنگامہ ہوا۔ ستائیس; دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں مسلم لیگ ن کی ; نائب صدر مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ استعفوں سے پیچھے نہ ہٹیں; اور جب سپیکر انہیں طلب کرے تو استعفوں کی تصدیق کرکے آئیں۔ ’مسلم لیگ ن کے شیرو، سپیکر تمہیں بلائے تو کہنا یہ پڑے ہیں تمہارے استعفے۔‘
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.