انسٹا گرام لائیو سیشن میں خاتون کی ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کو شادی کی پیشکش،اداکار نے کیا جواب دیا؟.............
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لائیو سیشن کے دوران خاتون مداح نے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کو شادی کی پیشکش کردی،خاتون مداح کا کہنا تھا کہ , مجھ سے شادی کرلیں اور برطانیہ آجائیں ; جس پر ٹائیگر شیروف نے جواب دیا کہ , شاید چند سالوں میں آپ کی ذمہ داری اٹھاسکوں، تب تک مجھے بہت کچھ سیکھنا اور کمانا ہے۔
لائیو سیشن میں مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سے; متعدد سوالات کیے، تاہم ٹائیگر کے مداحوں نے سب سے زیادہ ردعمل خاتون کی جانب سے دیے گئے شادی کے پرپوزل پر دیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.