ملک میں کورونا وائرس سے مزید62 افراد جاں بحق ہوگئے; ، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی، گزشتہ چوبیس; گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر رہا، پچاس افراد ہسپتالوں میں , جبکہ 12 گھروں میں چل بسے ۔ مرنیو الے 62 افراد میں سے 31 وینٹی لیٹرز پر تھے ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین ; اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840،; خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926،; گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد چالیس ہزار چارسو اکیانوے ہے ۔
ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 36 ہزار 113 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے; گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 772 نئے ٹیسٹ کئے گئے،; اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں. جبکہ 2 ہزار; 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی ۔ پنجاب میں 3 ہزار 638، سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546،; اسلام آباد میں 391، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر ;; میں 206 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.